29

اتوار کو چرچز میں عبادت کے لیے مسیحیوں کو شرائط کے ساتھ خوشخبری سنادی گئی

رپورٹ؛ شان مسیح سرگودھا؛صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور پنجاب اعجاز عالم اگسٹین اور صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی اقلیتی رہنماؤں, پاسٹرز اور بشبز کے ساتھ میٹن، بشپ سبیسٹین شائ(کیتھولک). پاسٹر انور فضل (چیرمین آئزک ٹی وی و اٹرنل لائف چرچ )پاسٹر شوکت فضل, , بشب عرفان جمیل (چرچ آف پاکستان ) ڈاکٹر مجید ایبل (ماڈریٹر پریسبیٹرین چرچ آف پاکستان) مہندر پال (پارلیمانی سیکرٹری )نے میٹنگ میں شرکت کی۔

میٹنگ کے دوران اقلیتوں کے تمام مسائل کو تسلی سے سنا گیا اور ان کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی اور ساتھ ہی چرچز کو اجازت دی گئی کہ وہ مختصر وقت میں اپنی اتوار کی عبادت کریں اور اپنی کلیسا میں کرونا وائرس کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کریں۔


اعجاز عالم آگسٹین (وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور ) کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کا بحیثیت قوم مقابلہ کریں گے ۔ہم پنجاب حکومت,وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور اعجاز عالم اگسٹین (منسٹر انسانی حقوق و اقلیتی امور ) کق.تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے چرچز کو مختصر وقت میں عبادت کی اجازت دی.ہم دعا گو ہیں کہ خداوند انسانی حقوق کی وزارت کو مزید برکات سے نوازے.


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں