48

سماجی ورکر بوٹا امتیاز اور سابق رکن اسمبلی میری جیمس گل کی سیورمینز کے متعلق ٹیلی فونک گفتگو

حیدرآباد سندھ ؛پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سابق اقلیتی ر کن پنجاب اسمبلی و ایڈووکیٹ ہائی کورٹ لاہور پنجاب میں بلدیاتی سینیٹری ورکرز و واسا کے سیورمینز کے حقوق کیلئے سرگرم میری جیمس گل کا سماجی کارکن و میمبر منارٹی رائیٹس کمیٹی سندھ ہیومن رائیٹس کمیشن بوٹا امتیاز سے ٹیلی فونک رابطہ- اس موقعہ پر پاکستان کے بلدیاتی و واسا مین ملازمت کرنے والے اقلیتی م لازمین کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی
اس موقعہ پر پاکستان کے تمام بلدیاتی سینیٹری ورکرز و واسا کے سیورمینز کی ملکی سطح پر تنظیم سازی کی ضرورت کو محصوص کرتے ہوئے باہمی مشاورت بالخصوص ملازمین کو اعتماد میں لے کر اس کے لیے عملی اقدامات ا ٹھانے پر اتفاق کیا گیا- بیشک یہ طبقہ ملک بھر میں اِمتیازی سلوک و م عاشرے کے م تعصبانہ رویوں کا شکار ہے اور م تحد و متحرک نہ ہونے اور کوئی مو ثر تننظیم سازی نہ ہونے کیوجہ سے عرصہ دراز سے اپنے جائز حقوق سے محروم ہے لہٰذا وقت کا تقاضہ ہے کہ یہ محنت کش بھی میدانِ عمل میں آئیں اور ہر ایک بات پر سر نہ ہلائیں بلکہ اپنے حق کیلئے آواز ا ٹھائیں

اس موقعہ پر میری جیمس گل نے سندھ کی سطح بالخصوص حیدرآباد میں بلدیاتی سینیٹری ورکرز و واسا کے سیورمینز کے حقوق کیلئے عملی جدوجہد کرنے پر بوٹا امتیاز و انکے ٹیم میمبرز و سماجی کارک ن صوبہ بھٹی ایڈووکیٹ کی خدمات کو سراہا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں