46

پاسٹر انور فضل سے منسوب وائرل کی گئی آڈیو میسج کی تردید و مذمت

سوشل میڈیا پر کورونا وائرس سے متعلق پاسٹر انور فضل سے منسوب خاتون کی آواز میں ایک آڈیو میسج شئیر کیا گیا ۔
جس میں کہا گیا ہے کہ پاسٹر انور فضل کو خدا نے رویا میں کہا ہے کہ تمام مسیحی اپنی بائبل کے تمام صفات پلٹ کر چیک کریں اس میں ان کو ایک گولڈن بال ملے گا جسے پانی میں گھول کر پیا جائے تو کورونا وائرس ختم ہو جائے گا ۔
خدا کے عظیم خادم پاسٹر انور فضل نے اس آڈیو میسج سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے اور پرزور مذمت کرتے ہوئے اسے مسیحیوں کو گمراہ کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔
 کسی بھی پیغام اطلاع یا اعلان کی تصدیق کے لیے آئزک ٹی وی یا اٹرنل لائف چرچ کی آفیشل ویب سائٹ پر براہ راست چیک کریں ۔
کسی ادارے یا شخص سے متعلق غیرمصدقہ گمراہ کن آڈیو ویڈیو وائرل کرنے والوں کے خلاف سائبر کرائم بل 2016 موجود ہے جس کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے لہذا کوئی بھی ویڈیو آڈیو یا پوسٹ شیئر کرنے سے قبل اس کی تصدیق ضرور کرلیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں