96

کرسچن کالونی بھمبرکے پچیس مسلم و مسیحی خاندانوں میں راشن تقسیم کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا گیا

3
 بھمبر (ہمارا بھمبر ڈاٹ کام) کرسچن کالونی بھمبر آزاد کشمیر کے پچیس مسلم و مسیحی خاندانوں میں غریب محنت کش کا چولہا نہ بجھے مہم کے تحت راشن تقسیم کردیا گیا۔ راشن کی تقسیم مہم کی کمیٹی کے نمائندگان نے کی۔


اس مقصد کے لیے رواداری تحریک کے چیئرمین سیمسن سلامت کی ہدایت پر مسیحی سماجی ورکر و ممبر رواداری تحریک شکیل انجم ساون اور غریب محنت کش کا چولہا نہ بجھنے پائے کمیٹی کے ممبر وسیم نذر کی طرف سے تیار کردہ فہرست اور بلدیاتی ادارے کی طرف سے موجود فہرستوں میں سے مہم کی کمیٹی نے اپنے طور پر چھان بین کے بعد مستحقین اور کرونا وائرس کے باعث بے روزگار ہونے والے افراد کی نشاندہی کی۔


اس اہم مرحلے کے لیے کمیٹی کے ممبر جناب چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ، حافظ اظہر حسین ، راجہ شوکت صاحب، وسیم نذر نے عملی سرگرمی دکھائی اور کرسچن کالونی کے مکینوں کے احساس محرومی کو دور کیا۔


راشن تقسیم کرنے کے سلسلے کا یہ پہلا مرحلہ تھا جس میں بھرپور کوشش کی گئی کہ جو افراد کاروبار بند ہونے کے باعث متاثر ہورہے ہیں ان کو فی الفور اس مشکل سے نکالاجا جائے جب کہ دوسرے مرحلے میں کم آمدن والے افراد کے لیے راشن مختص کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں