33

کرونا وائرس سے بچاﺅ مہم چلانے پر سماجی ورکر کو خراج تحسین


ہم معروف مسیحی سماجی ورکر جناب اختر بھٹی کی پاکستان میں کرونا وائرس سے بچاؤ کی مہم کے سلسلے میں خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ 
 
دعا گو ہیں مزید سماجی رہنما بھی اس شعبے میں آگے بڑھ کر قوم اور ملک کی خدمت انجام دیں گے۔
 ان خیالات کا اظہار نوائے مسیحی انٹرنیشنل ٹیم ممبرز ،چیئرمین و وائس چیئرمین نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کیا۔
 اس موقع پر نوائے مسیحی ٹیم کی طرف سے خصوصی پیغام میں کہا گیا کہ کرونا وائرس کی وبا کو ہم سب نے مل کر شکست دینی ہے ۔ اس کے لیے حکومت کی طرف سے جاری کردہ حفظان صحت کے اصولوں کو اپنانا ہوگا۔
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں