48

کلاس فور کے ملازمین کو حفاظتی سامان مہیا کیا جائے؛پشتون بیلٹ مینارٹی ایکشن الائنس

http://nawaemasihi.com/blog/%da%a9%d9%88%d8%b1%d9%88%d9%86%d8%a7-%da%a9%db%92-%d8%b4%da%a9%d8%a7%d8%b1-%d8%a7%d9%b9%d9%84%db%8c-%da%a9%db%92-72-%d8%b3%d8%a7%d9%84%db%81-%d9%be%d8%a7%d8%af%d8%b1%db%8c-%d9%86%db%92-%d9%82%d8%b1/

بلوچستان پشتون بیلٹ مینارٹی ایکشن الائنس کے فاونڈر عادل عزیز مسیح (لورالائی)،صدر وکی بھٹی (مسلم باغ)،نائب صدر چوہدری آصف جاوید(قلعہ سیف اللہ)،جنرل سیکریٹری راج پراچہ (لورالائی)،خاور پریم (زیارت)،جنرل سکرٹری ایچ جی اے چرچ پطرس عجائب (ڑوب)،چوہدری پرویز(مسلم باغ) اور امیت پراچہ(لورالائی) نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں اس بات کا شدید خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عالمی وبائی وائرس کے روک تھام کے لیئے جہاں ہر محکمے کے افراد کے لیئے حفاظتی اقدامات ا ٹھائے جا رہے ہیں۔

وہیں پورے بلوچستان کے میونسپل کارپوریشن کے کلاس فور کے ملازمین بغیر کسی حفاظتی تدابیر کے کھلے عام اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
 
اس موقع پہBPBMAA کے ارکان نے وزیرِاعظم پاکستان عمران خان صاحب اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال صاحب سے پ ر زور اپیل کی ہے کہ تمام کلاس فور کے ملازمین جو پاکستان کے مختلف محکموں میں بے خوف ہو کر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ا نھیں ماسک،سینیٹائزر اور حفاظتی لباس مہیا کئے جائیں تاکہ نہ صرف انھیں بلکہ مزید اور لوگوں تک بھی اس مرض کے پھیلاو کو روکا جا سکے۔…منجانب پطرس عجا?ب سماجی کارکن مسیح قوم ژوب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں